28 فروری 2026 - 19:58
اسلامی تعاون تنظیم کا ایران کے خلاف ہر قسم کی کشیدگی پر انتباہ

اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کی مجلس عاملہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ہر قسم کی کشیدگی اور خطرات کی بابت سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایک خود مختار اور آزاد ملک کے خلاف طاقت کا استعمال بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہوگی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کی مجلس عاملہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ہر قسم کی کشیدگی اور خطرات کی بابت سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایک خود مختار اور آزاد ملک کے خلاف طاقت کا استعمال بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق او آئی سی کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں غیر قانونی صیہونی کالونیوں میں توسیع اور غرب اردن پر قبضے کے بارے میں غاصب صیہونی حکومت کے غیر قانونی فیصلوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس اجلاس میں مستقل اور مکمل جنگ بندی، صیہونی افواج کے مکمل انخلا اور فلسطین کے اتحاد پر زور دیا گیا۔

 بیان میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے، ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی اور حملہ آور افواج کی تعیناتی کے اشتعال انگیز اقدام پر تشویش  ظاہر کی گئی۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ ہر قسم کی طاقت کا استعمال بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی شمار ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha